بلوچستان حکومت بھی اپنے قومی پرنٹ میڈیا کی سرپرستی کرے،ایکشن کمیٹی

جرائد کے اشتہارات جاری نہ ہونے پر بھی صنعت میں تشویش پائی جاتی ہے، BPPRA پر اشتہارات کی منتقلی کسی صورت قبول نہیں

0 91

وزیراعلیٰ بلوچستان اشتہارات کو BPPRA پر منتقل کرنے کے ڈرافٹ کو مسترد کرتے ہوئے پرنٹ میڈیا کی سرپرستی کریں

کوئٹہ ایکشن کمیٹی اخباری صنعت بلوچستان کا علامتی احتجاجی کیمپ 56 ویں روز بھی جاری رہا۔ علامتی احتجاجی کیمپ میں اخبارات۔جرائد اور اخبار مارکیٹ کے نمائندگان موجود رہے۔ احتجاجی کیمپ کے شرکاء کا کہنا تھا کہ BPPRA پر اشتہارات کی منتقلی کسی صورت قبول نہیں کرینگے۔ملک کے دیگر صوبوں کی طرح بلوچستان حکومت بھی اپنے قومی پرنٹ میڈیا کی سرپرستی کرے۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ تاحال جرائد کے اشتہارات جاری نہ ہونے پر بھی صنعت میں تشویش پائی جاتی ہے،یہاں صنعتی زونز نہ ہونے کی وجہ سے بلوچستان کے اخبارات و جرائد کو وہ مواقع میسر نہیں آتے جو دیگر صوبوں کا پرنٹ میڈیا حاصل کرسکتا ہے۔

بلوچستان کے پرنٹ میڈیا نے سخت معاشی حالات میں بھی اشاعتی اداروں کو بند نہیں ہونے دیا،شرکاء کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے اخبارات و جرائد کو ہمیشہ نظر انداز کیا جاتا رہا جس کے باعث یہاں کے اشاعتی ادارے دیگر صوبوں کی طرح ترقی نہ کرسکے۔

شرکاء نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے اپیل کی کہ اشتہارات کو BPPRA پر منتقل کرنے کے ڈرافٹ کو مسترد کرتے ہوئے پرنٹ میڈیا کی سرپرستی کی جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.