مکہ مکرمہ کورونا سے بچاؤ کے حفاظتی اقدامات کے ساتھ مناسک حج کا آغاز ہو گیا۔
آج سے مناسکِ حج کا آغاز ہو گیا ہے جب کہ مسجد الحرام میں سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے لیے مخصوص نشانات لگا دیے گئے ہیں۔ عازمین حج منیٰ میں خصوصی کمپلیکس میں قیام کریں گے جب کہ حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ کل ادا کیا جائے گا۔یومِ عرفہ کے لیے مسجدِ نمرہ میں بھی عازمین کے لیے مخصوص نشان لگا دیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر حج سے پہلے منیٰ، مزدلفہ اور عرفات میں تمام مساجد میں صفائی اور جراثیم کش سپرے کا کام مکمل کر لیا گیا تھا۔امسال سعودی عرب نے جون میں کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر محدود پیمانے پر حج کا اعلان کیا تھا۔