محکمہ صحت کی جانب سے پولیس لائن میں سیلاب متاثرین کو طبی امداد دی گئی

0 248

بولان ایس ایس پی کچھی محمد یوسف بھنگر کی ہدایت کی روشنی میں محکمہ صحت کی جانب سے پولیس لائن میں سیلاب متاثرین کو طبی امداد دی گئی۔

اس موقع پر ڈپٹی ڈی ایچ او کچھی ڈاکٹر زاہد سرکی ،ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی عمران خجک سابق ڈی ایس وی فضل احمد باروزئی،ایس ایچ او ڈھاڈر جاوید احمد و دیگر بھی موجود تھے ۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی کچھی کی ہدایت پر محکمہ صحت کی موبائل ٹیم نے پولیس لائن میں سیلاب زدہ متاثرین کو طبی امداد دی جس میں مختلف بیماریوں کی علاج معالج کے سلسلے مختف ٹیس بھی کیے فری میڈیکل کیمپ جس میں 250 مریضوں کی ڈاکٹر زاھد سرکی اور ڈاکٹر غزالہ وارثی کی نگرانی میں مختلف بیماریوں کا علاج کیا گیا جس میں 2 لاکھ میڈیسن کی کھپت ہوئے

۔اس موقع پر ایس ایس پی کچھی محمد یوسف بھنگر اور ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی کچھی عمران خجک نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ پولیس کی جانب سے ڈی ایچ او کچھی ڈاکٹر لیاقت رند اور ڈی ایس ایم کچھی کی تعاون سے سیلاب متاثرین کی طبی امداد دی جارہی ہے جس میں مختلف بیماریوں بالخصوص آئی انفکشن سکن پرابلم الرجی کا علاج کیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ محکمہ صحت بالخصوص پی پی ایچ آئی کی خصوصی تعاون سے محکمہ صحت کی موبائل ٹیم شبانہ روز محنت کرکے عورتوں بچوں اور بوڑھے لوگوں کو ہیلتھ کی سہولیات ان کے دہلیز پر پہنچا رہے ہیں جو کہ انسانیت کا تقاضا اور ہم سب کا بحیثیت مسلمان فرض بھی ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ مشکل کے اس گھڑی میں سیلاب متاثرین کی ہر ممکن طبی خدمات کی جائیں گی جس کیلئے ہم ہمہ وقت تیار ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.