سردار اختر مینگل کے ساتھ مل کر بلوچستان کے مفاد میں کام کررہے ہیں‘ سید احسان شاہ

0 83

تربت پاکستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی صدر، صوبائی وزیر صحت سید احسان شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بی این پی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل کے ساتھ مل کر بلوچستان کے قومی مفاد میں اتحاد اور یکجہتی کے فروغ میں سیاسی بنیادوں پر کام کررہے ہیں،ہماری کوشش ہے کہ بلوچستان کے اصل سیاسی وارث بلوچستان کے سیاسی منظرنامے پر سیاست کرتے رہیں،پارٹی سیکرٹریٹ کے ایک پروگرام میں جو باتیں ہوئی ہیں دراصل مقصد و نیت سیاسی طور پر یکجہتی اور اتحاد کے لیے تھی لیکن الفاظ کی چناؤ میں اگر کسی بھی سیاسی جماعت کے رہنماؤں ورکروں کی دل آزاری ہوئی ہے تو میں ذاتی طور پر اُن سب سے معذرت خواہ ہوں، میں اور میری ساتھیوں کی نظر میں تمام سیاسی جماعتوں کے لیڈرشپ ورکرز انتہائی قابل احترام ہیں اور ہمارا تمام جماعتوں کے ساتھ احترام کا رشتہ انشاء اللہ ہمیشہ برقرار رہے گا، ہماری بی این پی کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں اور ہم بلوچستان کی سیاست میں اتحاد و اتفاق کرکے عوام کو تمام مصیبتوں سے نجات دلانے کی جدوجہد کر رہے ہیں اس عمل میں جوپیش رفت ہو گا وہ پارٹی کے اداروں کی مشاورت سے ہوگا،ہم چاہتے ہیں کہ تمام سیاسی ورکروں کو ایک مضبوط پلیٹ فارم میسر ہو جہاں وہ بہتر سیاست کر سکیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.