جام کمال نے صوبے کو تہس نہس کیا ہے، صالح بھوتانی

0 131

کوئٹہ (امروز ویب ڈیسک)بلوچستان عوامی پارٹی کے سینئر رہنماءسابق صوبائی وزیر سردارصالح بھوتانی نے کہاہے کہ جام کمال نے صوبے کو تہس نہس کیا ہے ،وزارت اعلیٰ کے زخم تازہ تازہ ہے اس سے آرام کرنا چاہیے بی اے پی متحدتمام ارکان ایک ہو گئے ہیں جام کمال بھی ہمارے ساتھ ہیںجام کمال تنہا ہے وہ الگ جماعت نہیں بنا سکتے تعمیری کام کرنے کی کوشش کرینگے ،تنقید برائے تنقید لوگ سن سن کر کان پک گئے ہیں ایک دوسرے پرالزامات کی بجائے ہمیں اپنے گریباں میں دیکھنا چاہےے

۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز بلوچستان اسمبلی میں غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔سردارصالح بھوتانی نے کہاکہ وزارت اعلیٰ کیلئے ضروری ہے کہ وہ اکثریت حاصل کرے تاہم نہیں سمجھتا کہ کوئی دوسرا عبدالقدوس بزنجو کی مخالفت اپنے کاغذات جمع کرائیںگے ،انہوں نے جام کمال سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہاکہ جام کمال منا ہواہے ان سے تو کوئی دشمنی نہیں البتہ جام کمال وزیراعلیٰ بن چکے ہیں ان کے زخم تازہ تازہ ہے انہیں آرام کرناچاہےے ،انہوں نے کہاکہ بلوچستان عوامی پارٹی متحد تمام ارکان آئے ہیں ،جام کمال بڑے آدمی ہے آرام کرے صوبے کو تہس نہس کرکے خدمت کیاہے اب آرام کرناچاہےے

،انہوں نے کہاکہ ہم تعمیری کام کرنے کی کوشش کرینگے ،تنقید برائے تنقید لوگ سن سن کر کان پک گئے ہیں ایک دوسرے پرالزامات کی بجائے ہمیں اپنے گریباں میں دیکھنا چاہےے ،انہوں نے کہاکہ جام کمال کی ساری پارٹی جب حکومت میں ہے تو وہ اپوزیشن میں کیسے بیٹھیںگے ،انہوں نے الگ پارٹی بنانے سے متعلق سوال کے جواب میں کہاکہ جام کمال تنہا رہ گئے ہیں علیحدہ پارٹی کہاں سے بنائینگے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.