قوم عمران خان سے پرانے پاکستان کی واپسی چاہتی ہے، تباہی سرکار نے ہر سمت تباہی مچائی ہے، شازیہ مری

0 145

ملک کی معیشت غیروں کے پاس گروی رکھ دی گئی ہے ، نالائق اور احمق حکومت قوم کو مقروض بناکر جشن منا رہی ہے، بیان
اسلام آباد (امروز ویب ڈیسک)سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ قوم عمران خان سے پرانے پاکستان کی واپسی چاہتی ہے، تباہی سرکار نے ہر سمت تباہی مچائی ہے

۔ اپنے بیان میں شازیہ مری نے کہاکہ ملک کی معیشت غیروں کے پاس گروی رکھ دی گئی ہے ، نالائق اور احمق حکومت قوم کو مقروض بناکر جشن منا رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ صدر آصف علی زرداری نے ایڈ نہیں ٹریڈ کی پالیسی دیکر ملک کو باوقار بنایا تھا، قوم بلاول بھٹو زرداری کا ساتھ دے بلاول بھٹو زرداری قوم کو مایوس نہیں کرینگے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.