ترکی پرنیٹو ممالک کو بالٹک ریاستوں کے تحفظ کی آڑ میں بلیک میل کا الزام

0 119

لندن /انقرہ(امروز نیوز)ترکی نے بالٹک ریاستوں کے تحفظ کے لیے نیٹو ممالک کی کوششوں کے جواب میں نیٹو اتحادیوں پر زور دیا ہے کہ اگر وہ بالٹک ممالک کے حوالے سے ترکی سے تعاون چاہتے ہیں توترکی کے سیکیورٹی منصوبے کی مکمل حمایت کریں۔خبر رساں اداروں کے مطابق ایک سینئر ترک سفارتی ذریعے نے بتایا کہ ترکی نیٹو اتحادیوں کو بالٹک ریاستوں کے معاملے میں بلیک میل کررہا ہے۔ نیٹو ممالک کی طرف سے ترکی سے بالٹک ریاستوں کے تحفظ کے لیے کی جانے والی کوششوں کے جواب میں ترکی کا کہناتھا کہ وہ اس وقت تک ان کوششوں کی مزاحمت کرے گا جب تک اس کے دفاعی مطالبات اور تزویراتی منصوبے کی حمایت نہیں کی جاتی۔لندن میں نیٹو کے سربراہی اجلاس سے ایک ہفتہ قبل نیٹو کے مندوبین 29 رکن ممالک سے بالٹک ریاستوں (لتھوانیا ، لٹویا اور ایسٹویا) اور پولینڈ کے دفاع کے فوجی منصوبے کے لیے باضابطہ حمایت کے حصول کے۔ اگر روس ان ریاستوں پرحملہ کرتا ہے تو نیٹو ممالک ان ملکوں کا تحفظ کریں گے۔اس بارے میں پوچھے جانے پر نیٹو کے سکریٹری جنرل جینس اسٹولٹن برگ نے اندرونی بحث و مباحثے کی تفصیلات دینے سے انکار کردیا لیکن کہا کہ ہمارے تمام اتحادی بالٹک ریاستوں کے دفاع اور تحفظ کے منصوبے کے حامی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.