امن و امان کی صورتحال روز بہ روز خراب تر ہوتا جارہا ہے،عبدالمالک بلوچ

0 130

تربت (امروز ویب ڈیسک) نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومتوں میں شامل لوگ بلوچستان کے عوام کے قومی و سیاسی مفادات کا دفاع کرنے میں مکمل ناکام ہوچکے ہیں امن و امان کی صورتحال روز بہ روز خراب تر ہوتا جارہا ہے، مہنگائی و بیروزگاری نے سماج کو مفلوج کرکے رکھ دیا ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے نیشنل پارٹی کے مختلف وفود کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے بتایا انھوں نے کھاکہ بلوچستان کے بارڈز پر جاری چھوٹے پیمانے پر ہونے والے کاروبار کو عملا بند کردیا گیا ہے لوگ فاقہ کشی پر مجبور ہیں لیکن حکمران سب اچھا ہے کا راگ ہلاپ رہے ہیں۔ انھوں نے کھاکہ عوام کو پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی قیادت کے ساتھ مل کر حکمرانوں کے خلاف نکلنا ہوگا۔ انھوں نے کھاکہ عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ کسی صورت بھی قبول نہیں انھوں نے پارٹی کے کارکنوں کو ہدایت کی کے وہ پارٹی کو فعال و متحرک بنانے میں اپنا سیاسی کردار ادا کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.