محکمہ صحت بلوچستان میں ڈیوٹی سے غیر حاضر اور غفلت برتنے پر 5 ڈاکٹر ملازمت سے برخاست

0 89

کوئٹہ  سیکرٹری صحت بلوچستان صالح محمد ناصر نے کہا ہے کہ محکمہ صحت بلوچستان میں ڈیوٹی سے غیر حاضر اور فرائض میں غفلت برتنے پر5ڈاکٹرز کو ملازمت سے برخاست کردیادیگر 57 ڈاکٹرز کے خلاف کاروائی آخری مراحل میں ہے۔سیکرٹری صالح محمد ناصر نے کہا کہ محکمہ صحت بلوچستان نے مجاز حکام کی منظوری کے بعد ڈیوٹی سے غیر حاضری اور فرائض میں غفلت برتنے پانچ ڈاکٹرز کو ملازمت سے برخاست کردیا گیافارغ کردہ ڈاکٹرز میں ڈاکٹر امبرین ستار ، ڈاکٹر محمد یوسف خان ، ڈاکٹر ویرن راج کمار ، ڈاکٹر بلال حسین ، ڈاکٹر زمور زہری اور ڈاکٹر ظاہر اقبال شامل ہیں فارغ کردہ ڈاکٹرز کا کچھ چھ ماہ سے یہی روٹین رہا، بارہا نوٹس دینے کے باوجود ڈیوٹی پر حاضر نہ ہوئے۔ سیکرٹری صحت بلوچستان صالح محمد ناصرنے کہاکہ ڈاکٹرزکی غیر حاضری سے ہسپتالوں میں مریض متاثر ہورہے تھے دیگر 57 ڈاکٹرز کے خلاف محکمانہ کاروائی آخری مراحل میں ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبے کے ہسپتالوں میں فرائض میں غفلت قابل برداشت نہیں کی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.