معاشرے میں ترقی کا راز مزدور ہیں ،عبدالخالق ہزارہ
کوئٹہ(امروز نیوز)صوبائی مشیر کھیل وثقافت عبدالخالق ہزارہ نے کہاہے کہ ہرسال یکم مئی مزدوروں کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔یہ دن شگاگو کی ان مزدوروں کی یاد دلاتی ہے جنہوں نے اپنے حقوق کی جدوجہد کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا تھا۔پوری دنیا کی طرح پاکستان میں بھی یہ دن ہر سال باقاعدگی سے منا یا جاتا ہے۔انہو ںنے کہا کہ اس دن کو منانے کا مقصد معاشرے میں مزدوروں کی اہمیت و افادیت کی طرف لوگوں کو توجہ دلانا ہے۔مزدور کسی بھی معاشرے کا ایک بنیادی اور اہم طبقہ ہو تے ہیں جن پر معاشرے کی تعمیر و ترقی کا انحصار ہوتا ہے۔معاشر ہ ،ملک و قوم ترقی کرتا ہے یہ مزدوروں اور محنت کشوں کی مرہون منت ہوتی ہے۔انہو نے کہا کہ بلند و بالا عمارات کی تعمیر کو دیکھیں ،گلی محلوں کی صفائی کو دیکھیں،کارخانوں اور فیکٹریوں میں بننے والے مصنوعات پر نظر ڈالیں ،کھیتوں اور باغات کو دیکھیں،کھانے پینے کی اشیاءکی فراوانی کو دیکھیں،ان تما م میں مزدوروں کا خون پسینہ شامل ہوتا ہے۔یہ مزدور ہی ہے جو دن رات مسلسل محنت کر کے وطن عزیز کی تعمیر وترقی میں بھر پور حصّہ ڈالتے ہیں۔ وطن عزیز نے ہر شعبے میں جتنی بھی ترقی کی ہے ،اس میں ان غریب محنت کش کا خون پسینہ شامل ہے۔