یکم مئی ملک بھر میں شایان شان طریقے سے منایا جائیگا،اے پی ایل ایف
کوئٹہ (امروز نیوز) آل پاکستان لےبر فےڈرےشن کے مرکزی ترجمان کے مطابق ےکم مئی 2019 ملک بھر مےں شاےان شان طرےقے سے مناےا جائےگا۔اس سلسلے مےں اےک اہم اجلاس فےڈرےشن آفس حسن پلازہ پٹےل باغ کوئٹہ مےں منعقد ہو ا ۔ اجلاس مےں ےکم مئی کے سلسلے مےں رےفرنس مےٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے شکاگو کے جانثاروں کو زبردست خراج عقےدت پےش کےا گےا اور کہا کہ ےکم مئی دنےا بھر کے باشعور محنت کشوں کا بےن الاقوامی دن ہے اور ےہ مزدور ہی ہےں جن کی شب و روز محنت سے ملک مےں خوشحالی آتی ہے لےکن افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ آج بھی پاکستان مےں پرائےوےٹ اور پبلک اداروں مےں اےمپلائر (مالک) کی وہی صورت حال ہے جو اپنے اداروں مےں ٹرےڈ ےونےن کا وجود برداشت نہےں کر تااور جہا ں جہاں پر پہلے سے ٹرےڈ ےونےن کا وجود ہے وہ بھی آہستہ آہستہ اپنا وجود کھو ر ہا ہے ۔ اُنہوں نے بےروزگاری ،نجکاری، مہنگائی کم اُجرت ، صحت و سلامتی کا فقدان ، چائلڈ لےبر ، مائنز مزدوروں کو سوشل سےکورٹی مےں رجسٹرےشن نہ کرنے اور مالکان کی وےلفئےر اداروں مےں ٹےکسز جمع نہ کرنے ، ظلم و بر برےت ، طبقاتی نظام کے خلاف جد و جہد جاری رکھنے کا عزم کےا ہے ۔ گورنمنٹ سے مطالبہ کےا ہے کہ مائنز مےں حادثات کی روک تھام کےا جائے اور صحت و سلامتی کے قانون پر عملدرآمد کےا جائے اور ILO C-176 کو تسلےم کےا جائے۔