کعبہ کو کورونا سے محفوظ رکھنے کیلیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال

0 126

کوئٹہ (امروز نیوز)

خانہ کعبہ کو کورونا سمیت دیگر جراثیم سے محفوظ رکھنے کے لیے جدید ترین اوزون ٹیکنالوجی کی مدد سے غلاف کعبہ، حجر اسود اور مقام ابراہیمؑ کی صفائی کی گئی۔عرب خبر رساں اداے کے مطابق حرمین پریذیڈنسی کے سربراہِ اعلٰی شیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے خود اپنے ماتحت ادارے کے زیر اہتمام کعبۃ اللہ اور مقام ابراہیم کی صفائی کے عمل میں شریک ہوئے۔شیخ عبد الرحمان سدیس نے حجر اسود کو دھویا اور صاف کیا جب کہ غلاف کعبہ کو بھی اوزون ٹیکنالوجی کے ذریعے صاف کیا گیا۔ یو این این نیوز کے مطابق جنرل پریزیڈینسی برائے الحرمین الشریفین مسجد الحرام اور اس کے صحنوں میں بھی کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے حفاظتی احتیاطی اقدامات کر رہی ہے اور وقفے وقفے سے کعبۃ اللہ، مسجد الحرام کی زیریں اور بالائی منزلوں کو جراثیم کش اوزون ٹیکنالوجی سے دھویا جارہا ہے۔اوزون گیس ایک بہت طاقتور آکسیڈائزر ہے اور یہ بیکٹیریا اور وائرس جیسے چھوٹے چھوٹے جراثیموں کو ختم کرنے کی طاقت رکھتی ہے۔ اوزون گیس ٹرائی آکسیجن بھی کہلاتی ہے کیونکہ یہ آکسیجن کے تین ایٹموں پر مشتمل ہوتی ہے۔تحقیق کے مطابق اوزون گیس پانی کی طرح فضا کو جراثیم، بیکٹیریا اور وائرسوں وغیرہ سے پاک کرنے میں ایک مؤثر عمل ہو سکتی ہے۔یہ گیس ای کولی کو ہلاک کرنے اور سارس سے آلودہ ماحول کو پاک کرنے کے لیے استعمال میں لائی جا چکی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.