بھارتی پنجاب میں آزادی کی تحریک پھر سے زور پکڑنے لگی

0 159

پٹیالہ : بھارتی پنجاب میں آزادی کی تحریک پھر سے زور پکڑنے لگی، پٹیالہ شہر کے وسط میں خالصتان کے حق میں مظاہرہ کیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق تلواریں اور کرپان لے کر سینکڑوں مظاہرین پٹیالہ کے مرکزی چوراہے پر جمع ہوئے اور خالصتان کا پرچم لہرا دیا۔

مظاہرین نے خالصتان زندہ باد کے نعرے لگائے اور بھارت سے آزادی کا مطالبہ کیا، خالصتان تحریک کے بارے میں عام تاثر یہ تھا کہ یہ تحریک برطانیہ اور کینیڈا تک محدود ہوگئی ہے لیکن اب ایک بار پھر بھارت کے اندر بھی آزادی کی آوازیں بلند ہو رہی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.