جہانگیر ترین واپس پاکستان پہنچ گئے

0 28

لاہور :  پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ناراض رہنما جہانگیر ترین برطانیہ میں دو ماہ سے زائد زیر علاج رہنے کے بعد پاکستان پہنچ گئے۔

تحریک انصاف کے ناراض رہنما جہانگیر ترین جو کہ علالت کے باعث پہلے لاہور میں زیر علاج رہے بعد ازاں وہ برطانیہ علاج کے لئے چلے گئے۔ وہ فروری کے آخری عشرے میں لندن گئے تھے وہاں پر ڈاکٹرز کے زیر علاج رہنے کے بعد سفر کی اجازت ملنے پر کچھ روز قبل دبئی پہنچے۔

دبئی مئں کچھ روز قیام کی بعد جہانگیر ترین لاہور پہنچے جہانگیر ترین نے علالت کے دوران فون کرکے خیریت دریافت کرنے اور دعائیں کرنے والے احباب کا شکریہ ادا کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.