حرمین کی توہین کرنیوالوں سے آئین پاکستان کے تقدس کی توقع نہیں : حافظ حمد اللہ
کوئٹہ : پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی ترجمان و جمعیت علماءاسلام کے رہنماءمولانا حافظ حمداللہ نے مسجد نبوی کی توہین کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیائے ارض کے سب سے زیادہ مقدس مقام مسجد نبوی اور روضہ رسول کی توہین ناقابل برداشت ہے، گستاخی کرنے والوں کو پاکستان بھیج دیں تاکہ ان کو پتہ چل سکے کہ نیازی نے کتنے کروڑ نوکریاں ان کے لئے رکھی ہیں۔ اپنے جاری کردہ بیان میںانہوںنے کہا ہے کہ دنیائے ارض کے سب سے زیادہ مقدس مقام مسجد نبوی اور روضہ رسول کی توہین ناقابل برداشت ہے، گستاخی کرنے والوں کو پاکستان بھیج دیں تاکہ ان کو پتہ چل سکے کہ نیازی نے کتنے کروڑ نوکریاں ان کے لئے رکھی ہیں،حکومتِ پاکستان اور حکومت سعودیہ، شرپسندوں کے خلاف فوری کارروائی کرے، حرمین شریفین عبادت کیلئے ہیں سیاست کیلئے نہیں ، پی ٹی آئی رہنماﺅں کی جانب سے گستاخی پر فخریہ ٹوئٹ شعائر اسلام کی دوسری توہین ہے۔ انہوںنے کہا کہ جو حرمین کے تقدس کا خیال نہیں رکھتے ان سے آئین پاکستان کے تقدس کی توقع رکھنا بے وقوفی ہے، مسجد نبوی کی توہین سے امت مسلمہ میں پاکستان کا امیج بری طرح متاثر ہوا۔