اپوزیشن کو احتجاجی تحریکوں میں بھی ناکامی کا سامنا ہو ہوگا،بابر یوسفزئی

0 141

کوئٹہ (امروز نیوز)پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی ترجمان بابر یوسفزئی نے صوبائی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں کہا ہے کہ احتجاجی تحریکوں کی دھمکیاں دینے والے اپنا یہ شوق بھی پورا کرلے ، جس طرح پاکستان کی عوام نے ان عناصر کو الیکشن میں مسترد کیا اسی طرح احتجاجی تحریکوں میں بھی انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا پاکستان تحریک انصاف کسی جماعت کو آئین پاکستان اور قانون میں رہتے ہوئے احتجاج سے منع نہیں کریں گی احتجاج کرنے والوں کو کنٹینر بھی ہم خود فراہم کرین گے ان کا مزید کہنا تھا کہ 70 سالوں سے ملک لوٹنے والی جماعتیں اب ایک ایماندار اور قابل وزیر اعظم کے خلاف اور اپنی کرپشن بچانے کے لئیے ایک ھوگئی ھیں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گی کسی کے لئیے بھی میدان خالی نہیں چھوڑیں گے بلدیاتی انتخابات میں سیٹ ایڈجسمنٹ اور اتحاد کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ھوا صوبائی حکومت بنانے میں پاکستان تحریک انصاف بلوچستان نے بلوچستان عوامی پارٹی کو مکمل تعاون اور سپورٹ فراہم کی امید کرتے ھیں بلوچستان عوامی پارٹی بلدیاتی انتخابات میں ہمارا ساتھ دیں گی ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گی ہر یونین کونسل لیول پر امیدوار اتارے جائیں گے بلوچستان حکومت بلوچستان میں اگر کے پی کے اور پنچاب طرز کے انتخابات کرائے گی تو اس سے صوبے میں خوشحالی اور ترقی کی نئی راہیں کھولے گی ان کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت بلوچستان کی ترقی کے لئیے سنجیدہ اقدامات کررہی ھے بلوچستان میں کسی کو فساد پھیلانے کی اجازت نہیں دینگے منظور پشتین سمیت تمام فسادیوں کے خلاف بھرپور آواز اٹھائے گے بلوچستان کی عوام کو قوم پرستی کے نام پر بیوقوف نہیں بنایا جاسکتا ہم جانتے ھیں کہ پی ٹی ایم کو پاکستان دشمن ممالک کی آشیر آباد حاصل ھے پاکستان کی غیور عوام ملک دشمن عناصر کے تمام مذموم مقاصد کو ناکام بنانے کے لئیے اپنی ہر افواج کے شانہ بشانہ ھیں ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف تمام طبقوں کو برابری کی بنیاد پر حقوق دینے پر یقین رکھتی ھے لیکن کسی کو اجازت نہیں دینگے کہ قوم پرستی کے نام پر ملک میں نفرت کا بازار گرم کرے

Leave A Reply

Your email address will not be published.