سلامتی کونسل میں مستقل رکنیت کے امیدوارممالک اصلاحاتی عمل میں رکاوٹ ہیں‘ڈاکٹر ملیحہ لودھی
نیویارک(امروز نیوز)اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل میں مستقل رکنیت کے امیدوارممالک اصلاحاتی عمل میں رکاوٹ ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل اصلاحات پرجاری بین الااقوامی مذاکراتی عمل میں پالیسی بیان دیتے ہوئے کہا کہ سلامتی کونسل میں مستقل رکنیت کے امیدوارممالک اصلاحاتی عمل میں رکاوٹ ہیں،ماضی سے سبق سیکھے بغیراصلاحات کاعمل مطلوبہ نتائج نہیں دےگا،ممالک کومذاکراتی عمل کوکامیاب بنانے کےلئے لچک کامظاہرہ کرناپڑےگا۔پاکستان کی مستقل مندوب کا کہنا ہے کہ چند ممالک کی طاقت اوراثرورسوخ کے حصول کی خواہش اتفاق رائے کی راہ میں رکاوٹ ہے، جمہوری اصولوں پرمبنی اصلاحات ہی شفاف اورفعال سلامتی کونسل کی ضمانت ہیں۔