ایسٹر پر دھماکے ،سری لنکا کے صدر خفیہ ادارے کے سربراہ پر برہم

0 130

کولمبو (امروز نیوز )سری لنکا کے صدر میتھری پالا سری سینا نے ملکی خفیہ ادارے کے سربراہ پر عوامی سطح پر تنقید کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جمعرات کے روز ایک پارلیمانی پینل کے سامنے اپنے ایک بیان میں خفیہ ادارے کے سربراہ سیسیرا میندِس نے کہا تھا کہ ایسٹر خودکش حملوں کو روکا جا سکتا تھا۔ پارلیمانی پینل کے سامنے پیشی پر میندِس نے اعتراف کیا تھا کہ ممکنہ حملوں سے متعلق ملنے والی خفیہ اطلاعات کے بعد انہیں قومی سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کرنا چاہیے تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.