حکومتی مشکل فیصلوں کے نتیجے میں معیشت بہتری کی طرف بڑھ رہی ہے،فردوس عاشق اعوان

0 134

اسلام آباد (امروز نیوز)وزیر اعظم کی معاو ن خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومتی مشکل فیصلوں کے نتیجے میں معیشت بہتری کی طرف بڑھ رہی ہے،ماضی کے حکمرانوں کا قوم پر لادا ہوا بوجھ اتار رہے ہیں،موروثی سیاست کے علمبرداروں نے میثاق جمہوریت کے نام پر اپنی اولادوں تک کی باریوں کا شیڈول طے کیا تھا۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ ماضی کے حکمرانوں کا قوم پر لادا ہوا بوجھ اتار رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ حکومتی مشکل فیصلوں کے نتیجے میں معیشت بہتری کی طرف بڑھ رہی ہے۔ مالی سال 2019 میں ریکارڈ تعداد میں قرضوں کی ادائیگیوں کے ساتھ ساتھ تجارتی خسارہ 8 فیصد کم ہوا جبکہ ترسیلات زر میں 9 فیصد اضافہ ہوا ہے۔انہوںنے کہاکہ موروثی سیاست کے علمبرداروں نے میثاق جمہوریت کے نام پر اپنی اولادوں تک کی باریوں کا شیڈول طے کیا تھا۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کے عوام نے آپ کے جعلی مینڈیٹ کے خلاف عمران خان کو حقیقی مینڈیٹ دے کر آپ کا منصوبہ ناکام کردیا۔انہوںنے کہاکہ موروثی سیاست کے علمبرداروں کو تکلیف ہے کہ عمران خان نے پاکستانیوں کو دو خاندانوں کے آمرانہ راج سے آزاد کیوں کرایا؟۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.