بلوچستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ میر ضیاہ لانگو

0 118

کوئٹہ امروز نیوز
صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو نے کہاہے کہ صوبے میں معیشت کے استحکام کیلئے مربوط حکمت عملی وضع کی گئی ہے جبکہ صوبے بھر کے صنعتی زونز کے فعال ہونے سے نہ صرف صوبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہو جائے گا بلکہ عوام کو روزگار کے وسیع مواقع بھی میسر آئیں گے بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبے میں عملی اقدامات سے مثبت اور معاشی تبدیلی آئے گی ۔ صوبائی حکومت صوبے میں معیشت کو مزید بہتر کرنے کیلئے بیرونی اور اندرونی سرمایہ کاری کو فروغ دے رہی ہے جبکہ بین الاقوامی سطح پر بھی سرمایہ کاروں کو مدعو کیا جائے گاحکومت صوبے میں کاروباری اشخاص اورسرمایہ کاری کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے صوبے بھر میں ایک معاشی انقلاب آئے گا ۔ لوگوں کو روزگار ملے گااور ترقی و خوشحالی کا نیا دور شروع ہوگا ۔انہوں نے کہاکہ سی پیک سے منسلک منصوبوں میں ہائیڈرو پاور پراجیکٹس ، کمیونیکشن پراجیکٹس، سوشیو اکنامک منصوبے ، ، اکنامک زونز ، ایریگیشن و دیگر شعبے شامل ہیں جن کی تکمیل سے صوبے کی معیشت کو وسعت اور استحکام ملے گا۔ اُنہوں نے مزید کہاکہ صوبہ بلوچستان میں عوا م اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے امن لوٹ آیا ہے ، افغانستان اور دیگر سنٹرل ایشیائی ممالک کے ساتھ دو طرفہ تجارت کی بہتری کیلئے کوششیں جاری ہیں جس سے علاقائی تعاون ، امن و امان اور دو طرفہ تجارت مزید بہتر ہو گی۔وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھاکہ صوبے کے تمام اضلاع کی ترقی و خوشحالی پر بھی خصوصی توجہ دے رہی ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.