اداکار وشال نے شیفالی کے ساتھ ہونیوالی آخری چیٹ کا سکرین شاٹ شیئر کردیا

0 45

ممبئی بالی وڈ اداکارہ شیفالی جریوالا کی اچانک موت کے بعد ان کے دوست اداکار وشال ادیتیا سنگھ نے آخری گفتگو کا سکرین شاٹ سوشل میڈیا پر شیئر کردیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوزکے مطابق شیفالی اور وشال دونوں ہی رئیلیٹی شو بگ باس کے سپر ہٹ سیزن 13 میں شامل تھے، دونوں اکثر و بیشتر کئی پارٹیز پر سامنے نظر آتے جب کہ اب وشال کی جانب سے انسٹاگرام پر دلخراش آخری گفتگو شیئر کی گئی۔
اداکار کی جانب سے شیئر کردہ سکرین شاٹ میں دونوں نے جمعہ کی رات ملاقات طے کی تھی لیکن بدقسمتی سے شیفالی کی موت بھی جمعہ 27 جون کی شب کو ہوئی۔
دونوں کی یہ چیٹ بدھ یعنی 25 جون کو رات 7 بج کر 43 منٹ پر ہوئی جب شیفالی نے وشال سے کہا کہ ہم جمعہ کو چلتے ہیں، آج کوئی بھی جگہ جانے کے قابل نہیں ہے۔
جواب میں وشال شیفالی سے جمعہ کی شب 10 بجے ملنے پر رضامند ہوتے ہیں۔
واضح رہے کہ شیفالی جریوالا اچانک 42 برس کی عمر میں چل بسیں، موت کی حتمی وجہ تاحال نامعلوم ہے تاہم پولیس کا کہناہے کہ اداکارہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی موت کی وجہ بتائی جاسکے گی۔
شیفالی جریوالہ 2002 میں ‘کانٹا لگا ‘گانے کی ویڈیو میں پرفارمنس سے راتوں رات شہرت کی بلندی پر پہنچ گئی تھیں، اس کے بعد انہوں نے نچ بلیے اور بگ باس 13 جیسے شوز میں بھی شرکت کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.