مغربی ممالک افغانستان میں خواتین کی حالت زار کو نظر انداز نہ کریں، ملالہ یوسف زئی

0 125

اسلام آباد  نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے مغربی ممالک کی حکومتوں سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغربی ممالک افغانستان میں خواتین کی حالتِ زار کو نظر انداز نہ کریں۔نوبل انعام یافتہ خواتین کے حقوق کی کارکن ملالہ یوسف زئی نے اپنے بیان میں کہا کہ سب نے میری کہانی سنی ہے، آپ کو ملالہ کی کہانی بھی معلوم ہے لیکن یہ کوئی منفرد کہانی نہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ لاکھوں افغان لڑکیوں کی کہانی ہے جن میں لیڈر بننے اور تبدیلی لانے کی صلاحیت موجود ہے۔ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ افغانستان کی ان خواتین کو اپنی زندگی میں آگے بڑھنے کیلئے تعلیم جیسے مواقع کی ضرورت ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.