بلوچستان میں کسی کو بھی غیر قانونی شکار کی اجازت نہیں دینگے، سیکرٹری جنگلات
کوئٹہ :سیکرٹری جنگلات عبدالولی کاکڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں کسی کو بھی غیر قانونی شکار کی اجازت نہیں دینگے اور جہاں جہاں پرندوں اور جانوروں کی شکار کی گئی تو متعلقہ افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی بلوچستان میں جانوروں اور پرندوں کو تحفظ دینے کیلئے محکمہ جنگلات اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی کیونکہ ہم نے ہر سطح پر نایاب پرندوں اور نایاب جانوروں کا تحفظ کرنا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ اس وقت بلوچستان کے مختلف علاقوں ژوب،خاران، پنجگور،مسلم باغ سمیت دیگر علاقوں میں نایاب پرندوں اور جانوروں کی شکار کی جارہی ہے جس سے مختلف قسم کے پرندے اور جانور نایاب ہونے لگے ہیں اور خاص کر تکتو پہاڑ پر مختلف طریقوں سے نایاب نسل کے جانوروں کو بے دردی سے مارا جارہا ہے جس کے لئے ہم نے ہنگامی بنیادوں پر محکمہ جنگلات کے تمام افسروں کو سختی سے ہدایت کردی کہ جہاں بھی کوئی غیر قانونی شکار ہوئی تو اس کے خلاف سخت ایکشن لینگے اور کسی کو بھی معاف نہیں کیا جائے گا انہوں نے کہاکہ محکمہ جنگلات نایاب نسل کے جانوروں اورپرندوں کی زندگیاں بچانے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائینگے کیونکہ اس وقت ہمیں نایاب نسل کی پرندوں اور جانوروں کو بچانا ہوگا۔