یران ابھی تک جوہری معاہدے پر عمل کر رہا ہے،سربراہ امریکی خفیہ ایجنسی

0 155

تہران (این این آئی)ایران کے ساتھ عالمی طاقتوں کے جوہری معاہدے سے امریکا کے الگ ہونے کے باوجود ایران ابھی تک اس پر عملدرآمد کر رہا ہے۔ ایرانی حکام ایسی تیاریاں کر رہے ہیں جس سے ان کے لیے اس معاہدے سے الگ ہونے کی صورت میں آسانیاں پیدا ہوں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کی سربراہ جینا ہیسپل نے کہی ۔ امریکی سینیٹ کی انٹیلیجنس کمیٹی کے سامنے ہیسپل کا کہنا تھا کہ ابھی تک تکنیکی اعتبار سے ایران اس معاہدے پر عمل کر رہا ہے۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ ایسی اطلاعات بھی ہیں کہ یورپی ممالک پر دباؤ بڑھانے کے لیے ایران بعض اقدامات پر غور کر رہا ہے۔ سی آئی اے کی سربراہ کے مطابق ایرانی حکام ایسی تیاریاں کر رہے ہیں جس سے ان کے لیے اس معاہدے سے الگ ہونے کی صورت میں آسانیاں پیدا ہوں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.