فوری جنگ کی صورت میں جرمن فوج کے پاس ہتھیارہی نہیں، پارلیمانی رپورٹ
برلن(این این آئی)جرمن پارلیمان کی طرف سے ملکی فوج کے سالانہ جائزے کے بعد مرتب ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جرمن فوج کو کسی فوری صورتحال سے نمٹنے کی صلاحیت پیدا کرنے کے لیے فوری ایکشن کی ضرورت ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس رپورٹ میں کہاگیاکہ جرمنی کے پاس موجود یورو فائٹر اور ٹورناڈو لڑاکا طیاروں میں سے نصف اور ملک کی کْل چھ کی چھ آبدوزیں کسی فوری جنگ کے لیے تیار نہیں ہیں۔ رپورٹ تیار کرنے والے محتسب ہانس پیٹر بارٹلز کے مطابق فوری ایکشن کی ضرورت ہے اور یہ بات نہایت اہم ہے کہ نئے جنگی ساز وسامان کی خرید کے عمل کو تیز کیا جائے۔