داعش شام میں اپنے قبضے میں موجود آخری علاقے بھی چند ہفتوں میں کھو دے گی، امریکا

0 136

واشنگٹن(این این آئی)شام میں سرگرم داعش اپنے قبضے میں موجود باقی ماندہ علاقے بھی چند ہفتوں کے دوران ہی امریکی حمایت یافتہ فورسز کے ہاتھوں کھو دے گی۔ کْردوں کی سربراہی میں سیریئن ڈیموکریٹک فورسز داعش کے خلاف حتمی آپریشن کی تیاری کر رہی ہیںغیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات امریکی وزیر دفاع پیٹرک شَناہن نے کہی ۔ شناہن کے بقول کْردوں کی سربراہی میں سیریئن ڈیموکریٹک فورسز داعش کے خلاف حتمی آپریشن کی تیاری کر رہی ہیں۔ ان فورسز کو دو ہزار امریکی فوجیوں کے ساتھ ساتھ امریکی اتحاد کی فضائی مدد بھی حاصل ہے۔ سیریئن ڈیموکریٹک فورسز داعش کو شام کے ان زیادہ تر علاقوں میں سے پہلے ہی نکال باہر کر چکی ہیں جہاں اس دہشت گرد گروپ نے اپنی خودساختہ خلافت قائم کر رکھی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.