اسلام آباد میں آسیہ بی بی کیس کے فیصلے پر ممکنہ رد عمل کے باعث سکیورٹی ہائی الرٹ

0 123

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آسیہ بی بی کیس کے فیصلے پر ممکنہ رد عمل کے باعث سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آسیہ بی بی کیس کے فیصلے پر ممکنہ رد عمل کے باعث سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی اس سلسلے میں فیض آباد سمیت تمام اہم شاہراہوں اور عمارتوںپر سکیورٹی کی اضافی نفری تعینات کی گئی ۔ دوسری جانب آسیہ بی بی کیس کے فیصلے پر ممکنہ ردعمل وزارت داخلہ میں سیکیورٹی انتظامات پر مشاورت ہوئی ،آئی جی اور ایس ایس پی نے بھاری نفری کے ہمراہ فیض آباد کا دورہ کیا اورصورتحال کا جائزہ لیا۔ پولیس کے ساتھ رینجرر کی بھی بھاری نفری فیض آباد پل پر تعینات کردی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.