قومی فاسٹ بائولر رومان رئیس نے ایک سال بعدفٹنس حاصل کرلی
کراچی( آن لائن )ایک سال بعد لیفٹ آرم فاسٹ بولر رومان رئیس فٹ ہوگئے، پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ 28فروری 2018کو انہوں نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف آخری میچ کھیلا تھا۔ رومان رئیس نے پہلے گھٹنے کے مسائل سے چھٹکارا پایا اور کراچی میں کمر کا مائنر آپریشن کرایا تھا جس کے بعد وہ اب بہتر انداز میں ری ہیب کرارہے ہیں۔