غیر قانونی بھرتیوں کی رپورٹ آنے کے بعد بھی کوئی کارروائی نہیں ہوئی،سکندر ایڈووکیٹ

0 79

کوئٹہ (امروز ویب ڈیسک) بلوچستان اسمبلی میں قائد حذب اختلاف ملک سکندر خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت غیر انسانی‘ غیرجمہوری اور غیر اخلاقی طریقے سے متحدہ اپوزیشن کے اراکین اسمبلی کو تباہ و برباد کرنے کے حربے استعمال کررہی ہے اور اپوزیشن کے اراکین اور ان کے حلقوں کے عوام گزشتہ ڈھائی سال سے حکومت کا بے پناہ ظلم سہہ رہی ہے قدرت کا قانون ہے کہ جب ظلم بڑھ جاتا ہے تو مٹ جاتا ہے اپوزیشن کے حلقوں پر ترقی وروزگار کے دروازے بند کئے ہیں غیر آئینی اور غیر قانونی مداخلت کی جارہی ہے اب مزید یہ ظلم ختم ہو جائے گا اور اب اپوزیشن کے اراکین اسمبلی کی بجائے وزیراعلیٰ اور اس کی حکومتی ٹیم تباہ و برباد ہوجائے گی اور جو ظلم اور کرپشن انہوں نے کیا ہے اس کی پاداش میں قانون فطرت اپنی راہ لے گا اور حکومت کی نااہلی اور کرپشن عوام کے سامنے آئے گی بلوچستان کے عوام جانتے ہیں کہ بلوچستان پر انتہائی ظالم اور بے رحم حکومت مسلط کی گئی ہے جبکہ بلوچستان کے عوام پہلے سے ہی مایوسی اور محرومی کے شکار ہیں غیر قانونی بھرتیوں کی رپورٹ آنے کے بعد بھی کوئی کارروائی نہیں ہوئی ہے جو بلوچستان کے نوجوان بے روزگاروں کے ساتھ ظلم ہے محکمہ مواصلات کے 410 ملازمین کو بے رحمی سے نکالا گیا ہے اور 410 افراد کے ہزاروں افراد پر مشتمل افراد کے منہ سے نوالہ چھینا گیا ہے اب یہ ظلم ناقابل برداشت ہوگیا جس کی سرکوبی کے لئے جدوجہد کی جائے گی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.