قانون سازی مغربی آقاوں کے ڈکٹیشن کے مطابق ہو رہی ہے، حافظ حمد اللہ

0 422

کوئٹہ (امروز ویب ڈیسک)جمعیت علمائ اسلام کے مرکزی رہنما اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سنیٹر مولانا حافظ حمداللہ نے کہا ہےکہ مہنگائی اور بیروزگاری کی تیز دھار چھری سے غریب عوام کی گردنیں کاٹنے والے ناترس حکمران ملک و ملت کے خیر خواہ نہیں ان قابض حکمرانوں کو عوامی مفادات کی بجائے اپنے ذاتی مفاد عزیز ہے

تاریخ میں بڑے بڑے سرکش گزرے جو طاقت اور اقتدار پر نازاں تھے مگر حق کے مقابلے میں نیست و نابود ہوئے آج کے حکمران یہود و ہنود کی طاقت اور حمایت کے بل پر جو بڑھکے ماررہے ہیں یہ بھی ا±نہیں کی طرح نیست و نابود ہوں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مدرسہ عربیہ عبداللہ بن مسعود ضلع ہری پور میں منعقدہ عظیم الشان ختم مشکا المصابیح اور حفاظ قرآن کے دستارفضیلت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی

کانفرنس سے جمعیت علمائ اسلام کے دیگر رہنماوں اور مقامی علمائ کرام نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ ملک کی موجودہ پارلیمنٹ عوام کی نمائندہ پارلیمنٹ نہیں یہاں قانون سازی عوامی خواہشات اور آئینی تقاضوں پر نہیں بلکہ مغربی آقاوں کے ڈکٹیشن اور خوشنودی کے مطابق ہو رہی ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.