شاہینوں کی پرواز کالی آندھی کی لپیٹ میں آگئی

0 131

نوٹنگھم(امروز نیوز)کالی آندھی نے ورلڈ کپ کے اپنے پہلے ہی میچ میں شاہینوں کو اڑا کر رکھ دیا۔ 92کے ورلڈ کپ کی طرح اس بار بھی ویسٹ انڈیز کا پلہ بھاری رہا اورانہوں نے پاکستان ٹیم کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ویسٹ انڈین ٹیم نے پاکستان کی جانب سے دیا جانے والا 106 رنز کا ہدف تین وکٹوں کے نقصان پر 13 اعشاریہ 4 اوورز میں عبور کرلیا۔ کیریبیئن سائڈ کے نکولس پورن نے چھکا مار کر میچ کا اختتام کیا۔ کرس گیل 50 رنز بنا کر فاتح ٹیم کی جانب سے نمایاں رہے جبکہ نکولس پورن نے 34 رنز کی اننگ کھیلی۔ ویسٹ انڈیز کے تینوں کھلاڑیوں کو پاکستان کے سٹار باﺅلر محمد عامر نے آﺅٹ کیا،پاکستان کے 7 کھلاڑی دوہرا ہندسہ عبور کرنے میں بھی کامیاب نہیں ہو سکے، کپتان سرفراز احمد 8، محمد حفیظ 16، عماد وسیم 1، شاداب خان 0، حسن علی 1، وہاب ریاض 18 اور محمد عامر 3 رنز بنا پائے ویسٹ انڈیز کی جانب سے کپتان جیسن ہولڈر اور اویشن تھامس نے 3,3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، بہترین باﺅلنگ پر اویشن تھامس کو میچ کابہترین کھلاڑی قرار دیاگیا۔خیال رہے کہ 1992 کے ورلڈ کپ میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز نے ایک دوسرے سے پنجہ آزمائی کے ذریعے ورلڈکپ کے سفر کا آغاز کیا تھا۔ اس میچ میں برائن لارا کے ریٹائرڈ ہرٹ ہونے کے باوجود ویسٹ انڈیز نے گرین شرٹس کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔قبل ازیں ٹرینٹ برج نوٹنگھم میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی تو پاکستانی شاہین ریت کی طرح بکھرتے چلے گئے۔ 17 کے مجموعی سکور پر امام الحق 2 رنز بنا کر پویلین لوٹے تو 35 کے مجموعی سکور پر فخر زمان بھی 22 آﺅٹ ہو گئے اور مجموعی سکور میں صرف 10 رنز کے اضافے کے بعد حارث سہیل بھی 8 رنز بنا کر چلتے بنے جس کے بعد 22 کے انفرادی سکور پر بابراعظم بھی ہمت ہار بیٹھے۔پاکستان کے 7 کھلاڑی دوہرا ہندسہ عبور کرنے میں بھی کامیاب نہیں ہو سکے۔ کپتان سرفراز احمد 8، محمد حفیظ 16، عماد وسیم 1، شاداب خان 0، حسن علی 1، وہاب ریاض 18 اور محمد عامر 3 رنز بنا پائے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے کپتان جیسن ہولڈر اور اویشن تھامس سب سے کامیاب باﺅلرز رہے جنہوں نے 3,3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ ایندرے رسل نے 2 اور شیلڈن کوٹریل نے ایک وکٹ حاصل کی۔ ایونٹ میں آج افغانستان کا مقابلہ آسٹریلیا ، نیوزی لینڈ کا سری لنکا سے ہوگا ، پاکستان اپنا دوسرا میچ سوموار کو میزبان انگلینڈ کیخلاف کھیلے گا

Leave A Reply

Your email address will not be published.