رمضان المبارک صبر ،شکر ، و جزبہ خیر سگالی کا درس دیتی ہے

0 127

کوئٹہ (امروز نیوز) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کا مقدس مہینہ بحیثیت مسلمان صبر ، شکر، جذبہ خیر سگالی اور ایثار و محبت کا درس دیتا ہے ۔ مہمان مہینے کا آخری عشرہ جاری ہے جس کی تاک راتوں میں ایک رات شبِ قدر کہلاتی ہے جو بہت ہی خیر وبرکت والی رات ہے اور اِس رات کی عبادت پوری زندگی کی عبادت سے زیادہ بہتر ہے اس لیے ہمیں ان چند دنوں میں زیادہ سے زیادہ نیک عمال کرنے چاہییں تاکہ دنیا و آخر ت کی کامیابی سمیٹی جا سکے۔ عید کی ضروریات کی خریداری میں کم آمدنی والے غرباءومساکین کی مددکرکے روحانی سکون واطمینان حاصل کی جائیں ۔انہوں نے کہا کہ صدقہ وخیرات اور زکوٰة کوحقیقی مستحقین تک پہنچانے کا اہتمام کرکے بھی دنیا وآخرت کی کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے جماعت اسلامی غرباءومساکین اور کم آمدنی والے افراد پر خرچ کر رہے ہیں موجودہ حالات میں ملک میں غربت اور مایوسی کے سایے بڑھتے چلے جا رہے ہیں حکومت کی ناقص ناکام پالیسیوں کی وجہ سے غریب غریب تر اور امیر امیر تو ہوتاجار ہاہے حکمران ملک و قوم کے مسائل حل کرنے کی بجائے اپنی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے عوامی مشکلات میں اضافہ کرتے چلے جا رہے ہیں ۔ لوگوں کے دکھوں کا مداوا اور مسائل کا حل محب وطن قیادت اور قرآن وسنت کے نظام میں موجود ہے ۔ عوام جماعت اسلامی کی محب و طن اور دیانتدار قیادت کا ساتھ دیں تاکہ ملک کے مسائل حل ہوں اور قرآن و سنت کے نظام سے پاکستان کو اسلامی و خوشحال پاکستان بنا یا جا سکے جس میں امیر اور غریب دونوں کے حقوق برابر ہوں ۔انہوں نے کہا کہ ماہ مقدس نیکیوں کا موسم بہار ہے اس کے آخر ی مبارک چند ایام میں زیادہ سے عبادات کا اہتمام کریں ۔ انہوں نے کہا کہ عید کی خوشیوں میں غریبوں ، مسکینوں اور ناداروں کو شامل کرنے سے اللہ کی قربت حاصل کی جا سکتی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.