افغان دارالحکومت کابل میں امریکی فورسز کے قافلے پر حملہ ،چار افراد ہلاک

0 125

کابل(امروز نیوز)افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہو گئے۔ کار میں نصب بم سے امریکی فورسز کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا۔امریکی حکام نے دھماکے میں 4 شہریوں کی ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ دھماکے میں ان کے 3 اہلکار زخمی ہوئے ۔ادھرافغان طالبان نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی،قبل ازیں افغان سیکورٹی فورسز نے جنگ زدہ صوبے زابل میں طالبان کے زیر انتظام ایک تنصیب پر حملہ کر کے 18 قیدیوں کو رہا کروا لیا جن میں 12 سیکورٹی اہل کار بھی شامل تھے۔ صوبہ میدان وردک میں ہونے والے فضائی اور زمینی حملوں میں 60 طالبان جنگجو ہلاک بھی ہوئے تاہم طالبان نے اس بیان کو پراپیگنڈہ قرار د ے کر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان حملوں میں ان کے 3 جنگجو ہلاک اور 8 زخمی ہوئے جب کہ افغان فورسز کے 12 اہل کار مارے گئے۔افغان میڈیا کے مطابق دھماکا کابل کے علاقے پل چرخی روڈ کے قریب قلعہ وزیر کے علاقے میں جمعہ کی صبح کیا گیا، جو وہاں موجود ایک کار میں نصب بم میں ہوا۔افغان حکام نے بتایا کہ کار بم دھماکے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوئے ۔ کار میں نصب بم سے امریکی فورسز کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا۔امریکی حکام نے دھماکے میں 4 شہریوں کی ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ دھماکے میں ان کے 3 اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ادھرافغان طالبان نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز افغانستان کے دارالحکومت کابل میں فوجی تربیتی مرکز مارشل فہیم نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے دروازے پر خودکش حملے میں 6افراد ہلاک اور 16 زخمی ہو گئے تھے۔داعش نے کابل شہر کی عسکری جامعہ کے مرکزی دروازے پر ہونے والے اس خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ادھرافغانستان کی انٹیلی جنس سروس کے ایک بیان میں کہا گیا کہ افغان سیکورٹی فورسز نے جنگ زدہ صوبے زابل میں طالبان کے زیر انتظام ایک تنصیب پر حملہ کر کے 18 قیدیوں کو رہا کروا لیا جن میں 12 سیکورٹی اہل کار بھی شامل تھے۔افغانستان کی انٹیلی جنس سروس کے ایک بیان میں کہا گیا کہ صوبہ میدان وردک میں ہونے والے فضائی اور زمینی حملوں میں 60 طالبان جنگجو ہلاک بھی ہوئے ہیں۔تاہم طالبان نے اس بیان کو پراپیگنڈہ قرار د ے کر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان حملوں میں ان کے 3 جنگجو ہلاک اور 8 زخمی ہوئے جب کہ افغان فورسز کے 12 اہل کار مارے گئے۔کابل میں یہ حملہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب طالبان کی سیاسی قیادت اور افغانستان کے اہم سیاست دانوں کے درمیان ماسکو میں مشاورتی اجلاس جاری ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.