15 جولائی سے قبل سکولز نہیں کھلیں گے وزارت تعلیم

0 126

کوئٹہ (امروز نیوز)

وزارت تعلیم نے قرار دیا ہے کہ کرونا وائرس اور گرمیوں کی شدت میں اضافے کے پیش نظر سکول کھولنے کا مطالبہ قطعی طور پر درست نہیں ہے ۔ ہمیں اپنے بچوں اور اساتذہ کرام کی زندگیاں عزیز ہیں۔15 جولائی تک اسکول بند رکھنے کا فیصلہ حتمی ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی جبکہ کچھ پرائیویٹ سکولز مالکان ذاتی مفاد کے لئے بچوں اور اساتذہ کی زندگیوں سے کھلواڑ کرنا چاہتے ہیں جس کی اجازت بالکل نہیں دی جائے گی ۔ جبکہ دوسری طرف آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے بھی موسم کی شدت کے پیش نظر سکول کھولنے کی مخالفت کردی ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.