قومی رابطہ کمیٹی کے ہونے والا اجلاس ، لاک ڈاؤن میں نرمی یا سختی کا فیصلہ نہ ہوسکا

0 129

کوئٹہ (امروز نیوز)
قومی رابطہ کمیٹی کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی، لاک ڈاؤن میں نرمی یا سختی کا فیصلہ کل ہوگا

ذرائع کے مطابق قومی رابطہ کمیٹی کے شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے جس کے تحت آج ہونے والا اجلاس اب کل سہہ پہر ساڑھے چار بجے ہوگا۔

قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں چاروں وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)، صوبائی اور وزارت صحت کے حکام شریک ہوں گے۔

اجلاس میں لاک ڈاؤن میں مزید سختی یا نرمی سے متعلق فیصلے کیے جائیں گے اور کورونا وائرس کی وبائی صورتحال، مرض سے بچاؤ کی حکمت عملی پر بات ہوگی۔

اس موقع پر کورونا کے مریضوں کے علاج اور طبی سازو سامان کی رپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔

اس سے قبل 7مئی کو ہونے والے قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں 9 مئی سے لاک ڈاؤن میں مزید نرمی کا اعلان کیا گیا تھا اور وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے 9 مئی سے مرحلہ وار لاک ڈاؤن کو کھولنے کا فیصلہ کیا ہے، ہم نے جو فیصلہ کیا وہ تمام صوبوں کے ساتھ مل کر کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.