بابراعظم سڑک پر مداحوں سے الجھ پڑے، ویڈیو وائرل

0 117

لاہور قومی ٹیم کے سابق بابراعظم بنگلادیش کیخلاف سیریز سے باہر ہونے کے بعد سڑک پر نوجوانوں سے لڑ پڑے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بابراعظم سڑک کے بیچ میں کچھ مداحوں کے ساتھ الجھ رہے ہیں۔

ویڈیو میں بابراعظم کو مداحوں نے گھیرا ہوا ہے اور کرکٹر تلخ لہجے میں انہیں کچھ کہہ رہے ہیں تاہم اسکی آواز واضح نہیں کہ معاملہ کیا ہوا۔

بابراعظم نے ایک مداح کو دھکا دیتے ہوئے بھیڑ سے نکلے اور اپنی گاڑی کی طرف جاتے دکھائی دیے، یہ ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس پر انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ دورہ نیوزی لینڈ میں بدترین پرفارمنس کے بعد بابراعظم کو ٹی20 اسکواڈ سے ڈراپ کردیا گیا تھا جبکہ بنگلادیش کیخلاف ٹی20 سیریز میں انہیں موقع نہیں دیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.