امریکی فورسز کے انخلا کا1 برس مکمل،کابل میں جشن

0 118

افغانستان سے امریکی فورسز کے انخلا کے ایک برس مکمل ہونے پر کابل میں جشن منایا جارہا ہے۔

غیرملکی خبرایجنسی کےمطابق طالبان کے زیرانتظام حکومت کی جانب سے دارالحکومت کابل کو سجایا گیا ہے۔

شہر کی سڑکوں پر امریکی فورسز کے انخلا کا ایک برس مکمل ہونے کی خوشی منانے کے بینرز سمیت سابق سوویت یونین اور برطانیہ سے آزادی ملنے کے بینرز بھی لگائے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ سرکاری عمارتوں پر طالبان کے جھنڈے بھی نصب کئے گئے ہیں۔

منگل کی رات طالبان جنگجوؤں کی جانب سے کابل میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا اور جشن کی خوشی میں شدید ہوائی فائرنگ بھی کی گئی۔

مسعود اسکوائر میں امریکا کے سفارت خانے کی عمارت کے نزدیک امریکی مخالف ریلی بھی نکالی گئی۔

افغانستان میں 20 سال جاری جنگ میں 66 ہزار افغان فوجی اور 48 ہزار شہری مارے گئے۔ اس دوران مختلف پرتشدد واقعات میں 2461 امریکی فوجی بھی ہلاک ہوئے۔ اس کے علاوہ 3500 سے زائد نیٹو فوجی بھی ہلاک ہوئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.