حکومت کے چلن سے لگتا نہیں یہ اپنی مدت پوری کرے گی، خواجہ سعد رفیق

0 93

لاہور(امروز ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنماخواجہ سعدرفیق نے کہا ہے کہ اپوزیشن سے زیادہ حکومت کوخودنکلنے کی جلدی ہے اوراسی طرف پیشرفت کی جارہی ہے ،وزیر اعظم اوروزراءکے بیانات آپس میں مطابقت نہیںرکھتے بلکہ بیانات کے ذریعے ایک دوسرے کی تردید کی جارہی ہوتی ہے،حکومت کے جس طرح کے چلن ہےںلگتا نہیں یہ اپنی مدت پوری کرے گی ۔

خواجہ سلمان رفیق کے ہمراہ احتساب عدالت میںپیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ جہاں تک حکومت کو نکالنے کاتعلق ہے تو جتنی جلدی اپوزیشن ہے کو ہے اس سے کہیں زیادہ جلدی حکومت کو خود ہے اورحکومت اسی طرف پیشرفت کر رہی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ وزیر داخلہ دن میں چھ بیانات دیتے ہیں لیکن ایک بھی بیان دوسرے سے نہیںملتا،ہم نے تاریخ میںکبھی ایسی حکومت نہیں دیکھی ۔انہوںنے کہا کہ وزیر اعظم اور وزراءکے بیانات آپس میں نہیں ملتے اور ایک دوسرے کی تردید کر رہے ہوتے ہیں۔ انہوں نے انتخابات زیاد ہ دورنہیں ہیں کیونکہ حکومت کے جس طرح کے چلن ہیں

لگتا نہیں یہ اپنی مدت پوری کر ے گی ۔ انہوںنے کہاکہ انہوں نے تو ہمارے خلاف سازش کی ، ہم نے تو حکومت کوگرانے کی کوشش بھی نہیںکی لیکن یہ خود گرنا چارہے ہیں تو کون انہیں روک سکتاہے۔خواجہ سلمان رفیق نے ڈینگی کی خراب صورتحال کا ذمہ دار وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اور وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کو قرار دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.