دھماکے میں زخمیوں کو بہتر طبی سہولیات اور علاج فراہم کیا جا رہا ہے، سید احسان شاہ

0 169

کوئٹہ(امروز ویب ڈیسک) صوبائی وزیر صحت سید احسان شاہ نے کہا ہے کہ انسانی زندگی کو بچانا اور اسکی حفاظت کرنا ہم سب کی مشترکہ زمہ داری ہے حدیث شریف کا ترجمہ بھی ہے کہ جس نے ایک انسان کی جان بچائی گویا اس نے پوری انسانیت بچائی، قرآن مجید کی اس حدیث پر ہم سب کو عمل کرنا چاہیے تاکہ کسی بھی حادثے میں زخمی ہونے والوں کو بہتر طبی امداد دی جاسکے ہسپتال میں سائنس کالج دھماکے میں زخمیوں کو بہتر طبی سہولیات اور علاج فراہم کیا جا رہا ہے دھماکے کے فوری بعد ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردیا گیا تھا تاکہ مریضوں کا فوری طور پر بہتر علاج کیا جاسکے

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ شب سول ہسپتال اور ٹراما سینٹر کا دورہ کے موقع پر کیا صوبائی وزیر صحت سید احسان شاہ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر سول ہسپتال اور ٹراما سینٹر پہنچ گیا جہاں انہوں نے سائنس کالج کے سامنے ہونیوالے دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی اور فرداً فرداً تمام مریضوں کے پاس گئے انکی خیریت دریافت کی شہدائ اور زخمیوں کے لواحقین سے ملے اور انکو گلے لگایا ادویات اور دیگر چیزوں کی فراہمی کے لئے ہدایات جاری کرتے ہوئے سول ہسپتال اور ٹراما سینٹر کا مکمل دورہ کیا اس موقع پر صوبائی وزیر صحت سید احسان شاہ کو ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر داود بازئی، آئی سی یو انچارج ڈاکٹر حفیظ سرجن ڈاکٹر جمعیل شاہ، نیرو سرجن ڈاکٹر ہارون،

ڈاکٹر عظیم اللہ،آرتھوپیڈکس ڈاکٹر محسن سمیت دیگر نے سول ہسپتال اور ٹراما سینٹر میں زیر علاج مریضوں کے بارے میں بریفنگ دی اور ہر مریض کے موجودہ حالت کے بارے میں بتایا صوبائی وزیر صحت سید احسان شاہ نے مریضوں کو بروقت اور جدید طبی امداد و معیاری علاج معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے لئے سرجنز، ڈاکٹرز اور اسٹاف کو ہدایت جاری کرتے ہوئے بتایا کہ تمام مریضوں کا بہتر انداز میں دیکھ بھال کیا جائے اور انکے لواحقین سے بھی خندہ پیشانی سے پیش آئے تمام شہدائ کے جسدِ خاکی اور صحتیاب ہونے والے مریضوں کو سرکاری ایمبولینس کے ذریعے انکے گھروں کو روانہ کرنے کی ہدایت بھی جاری کیا انہوں نے مذید کہا کہ سول ہسپتال اور ٹراما سینٹر میں تمام انتظامات سے مطمئن ہوں

یہاں تمام چیزیں دستیاب ہے اور مریضوں کو بہترین علاج و معالجہ فراہم کیا جا رہا ہے دھماکے کے بعد ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردیا گیا تھا تاکہ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا جاسکے اور انسانی زندگی کا ضیاع کو روکا جاسکے اس کے ساتھ ساتھ ہسپتال کی سیکورٹی کو بھی کنٹرول کرلیا گیا تھا صوبائی حکومت روز اول سے ہی عوام کی فلاح و بہبود اور صحت کے شعبہ کیلئے عملی اقدامات کر رہے ہیں محکمہ صحت کو مزید مضبوط مستحکم اور جدید خطوط پر استوار کر رہے ہیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.