دہشتگرد عناصر بزدلانہ حملوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے، سردار رند

0 151

سبی(امروز ویب ڈیسک) بلوچستان اسمبلی میں پاکستان تحرےک انصاف کے پارلیمانی لیڈررند قبائل کے سربراہ چیف آف رند سردار یار محمد رند نے کوئٹہ سائنس کالج دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے پرامن ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کامیاب نہےں ہونے دےںگے

دہشتگرد عناصر ایسے بزدلانہ حملوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر زور دیا کہ وہ بم دھماکے میں ملوث عناصر کی جلد گرفتارکرکے ملزماں کو بے نقاب کےا جائے اےسے واقعات کی روک تھام کے لئے ٹھوس بنےادوں پر اقدامات اٹھاکر عوام کی حفاظت کے لئے تمام وسائل بروئے کار لاےا جائے

انہوں نے بم دھماکہ میں جان بحق ہونے والوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رند قبائل اس غم کی گھڑی مےں برابر کے شریک ہے واقعہ میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کرتے ہوئے جان بحق افراد کے اےصال ثواب کے لئے بھی دعا کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.