گورنمنٹ سائنس کالج کے گیٹ پر ہونے والے دھماکے کے مزید 2 زخمی دم توڑ گئے
کوئٹہ(امروز ویب ڈیسک )گورنمنٹ سائنس کالج کے گیٹ پر ہونے والے دھماکے کے مزید 2زخمی دم توڑ گئے
۔واضح رہے کہ جمعرات کی شام کو کوئٹہ کے علاقے سائنس کالج کے گیٹ پر ہونے والے دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں 4افراد جاںبحق جبکہ 15زخمی ہوگئے تھے
تاہم گزشتہ روز دھماکے کے مزید دو زخمی ثناءاللہ اور محمدرمضان بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے اس طرح دھماکے میں جاںبحق ہونے والے افراد کی تعداد6ہوگئی جبکہ 14زخمی ہوگئے ہیں۔