2022 بلوچستان کے قدرتی وسائل کی ترقی کا سال ہوگا، وزیراعلیٰ بلوچستان

0 376

کوئٹہ(امروز ویب ڈیسک)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے سال نوکی آمد پر اپنے تہنیتی پیغام کہا ہے کہ ہمیں سال 2021 کے اختتام پر نئے سال کو خوش آمدید کہتے ہوے گزشتہ سال کی اپنی کامیابیوں اور ناکامیوں کا جائیزہ بھی لینا چاہیے اور دیکھنا چاہیے کہ ہم نے کیا کھویا اور کیا پایا تاکہ غلطیوں کی اصلاح کرکے آگے بڑھا جا سکے وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ ہم نئے سال میں ملک اور صوبے کی تعمیر ترقی کے عزم ساتھ داخل ہونگے

اور امن ترقی خوشحالی اور استحکام سال نو میں ہمارے اہداف ہونگےانہوں نے کہا ہے کہ 2022 بلوچستان کے قدرتی وسائل کی ترقی کا سال ہوگاجنہیں صوبے اور عوام کی خوشحالی کے لیئے بروئے کار لا یا جائے گا وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہمیں یہ عزم کرنا ہوگا کہ ہم جس شعبہ سے بھی تعلق رکھتے ہوں اپنی بھرپور صلاحیتیں بلوچستان کوترقییافتہ اور پر امن بنانے کے لئے برو¿ے کار لائیں گےوزیراعلی ٰنے کہا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں ہماراسرمایہ اور مشعل راہ ہیں

اور ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ کے شہدا ئ کو سلام پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم مشکل حالات سے گزرنے کے باوجود متحد اور عزم عالیشان کی مثال ہےہم ماضی کی کوتاہیوں سے سبق سیکھ کر مستقبل کی اصلاح کے عزم کیساتھ آگے بڑھیں گے ہمارا عزم درپیش چیلنجوں سے زیادہ بلند ہےوزیر اعلیٰ نے یقین ظاہر کیا ہے کہ سال نو بلوچستان کے عوام کیلئے نئی امیدوں ،حوصلوں اور کامیابیوں کا سال ثابت ہو گا انہوں نے دعا کی ہے کہ 2022 ملک و قوم کے لیے امن، سلامتی، اور خوشحالی لیکر آئے وزیراعلیٰ نے نئے سال میں مقبوضہ کشمیراور فلسطین کے مسلمانوں کی انکے مقصد کے حصول میں کامیابی کی دعا بھی کی ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.