کرونا وائرس جیسے عالمی وباہ سے بچانے کی ذمہ داری سب پر عائد ہوتی ہے۔ علی احمد لانگو
کوئٹہ (امروز نیوز)
نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان علی احمد لانگو نےاپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ کورونا وائرس عالمی وباء ہے اور سماج کو اس عالمی وباء سے بچانے کی زمہ داری سب کی ہے۔ہر شخص خود کی حفاظت کریں گا تو وہ بادی النظر میں سماج کی حفاظت کررہا ہے۔بلوچستان کی روایت میں مصافحہ ضرور کیا جاتا ہے۔جو کہ موجودہ صورتحال میں لاپرواہی کے زمرے میں آتا ہے۔عوام نزاکت کو سمجھتے ہوئے میل جول میں فاصلہ رکھیں۔ ۔حکومتی ناقص اقدامات اور انتظامات کے بدولت وائرس کا دائرے کار وسیع ہوگیا۔بیان می کہا گیا کہ جب تک مزدور کے بچوں کا پیٹ کامسلہ حل نہیں ہوگا ۔تو کہاں سے احتیاطی تدابیر کریگا۔دو وقت کی روٹی کمانے والوں کی روزی روٹی کی زمہداری حکومت کی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ کرونا وائرس کو جس انداز سے بلوچستان حکومت نے آسان لیا اس کا خمیازہ پورا ملک بھگت رہا ہے۔اور بلوچستان حکومت کی اسی غفلت کو عوام بھی دہرارہی ہے۔لاپرواہی کا مرتکب ہورہے ہیں۔جو کہ نامناسب اور بے وقوفی ہے۔کیونکہ معاشرے کی اچھائی و برائی میں ہر فرد کا کردار ہوتا ہے۔اور اس خطرناک وائرس کا پھیلاؤ پورے معاشرے کے لیے اجتماعی مرگ کا باعث بنتا ہے۔اس لیے عوام کو سمجھنا ہوگا کہ معاشرے کو بچانے کی زمہ داری سب کے فرائض میں شامل ہے۔نیشنل پارٹی اس کھڑے امتحان میں ہر مثبت عمل کے ساتھ ہے۔خواہ کسی بھی طرف سے ہو