وزیراعظم عمران خان کا پٹرول کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان
کوئٹہ (امروز نیوز)
وزیراعظم عمران خان کا معاشی پیکج کا اعلان،پٹرول کی قیمت میں نمایاں کمی
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے معاشی پیکج کا اعلان کر دیا جس کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15روپے کمی کر دی گئی ہے۔
وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان نے حکومتی ٹیم کے ہمراہ سینئر صحافیوں سے مکالمہ میں معاشی پیکج کا اعلان کیا جس میں وزیراعظم نے ایکسپورٹ اور انڈسٹری کو 100 ارب روپے کا ٹیکس ریفنڈ دینےکا اعلان کیا۔ان کا کہنا تھا کہ یوٹیلیٹی سٹورز کے لیے 50 ارب روپے مزید دیے ہیں جبکہ چھوٹی بڑی صنعتوں اور زراعت کے لیے 100 ارب روپے رکھے ہیں، مزدوروں کے لیے 200ارب روپے رکھنے ہیں جبکہ برآمدی سیکٹر کو 100 ارب کا ری فنڈ دیں گے۔
وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پٹرول اور ڈیزل پر ہم 15 روپے کم کر رہے ہیں جبکہ حکومت نے 4ماہ میں 150 ارب روپے غریب خاندانوں کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔