پسنی میں ہائی وے پولیس اہلکار مشتبہ کورونا وائرس سے متاثر

0 167

کوئٹہ (امروز نیوز)

تفصیلات کے مطابق مستونگ سے تعلق رکھنے والے ایس آئی عبدالسلام نامی شخص میں کورونا کے علامات پائے گئے جس کے بعد سیکورٹی اہلکاروں نے اسے سول ہسپتال پسنی شفٹ کیا جسے بعد میں آئسولیٹ کردیا گیا اب مذکورہ متاثر فرد کو اسسٹنٹ کمشنر پسنی کی ہدایت پر شیخ زید ہسپتال کوئٹہ روانہ کردیا گیا ہے

اطلاع کے مطابق یہ شخص آج صبع پسنی پہنچا تھا اوراسٹاف کے لوگوں نے اُس کی حالت دیکھ کر اُسے علیحدہ کمرے میں بند کردیا ۔

  اِس نے بتایا ایک رات اُس نے سوراب میں گزارا ہے پھر سوراب سے ٹرک کے زریعے پنجگور آگیا اور پنجگور سے کوئی دوسری گاڑی میں بیٹھ کر تربت پہنچا ہے اور پھر تربت سے پسنی پہنچا

اب یہ حکومت کی زمہ داری بنتی ہے کہ وہ پسنی کے لیے پی سی آر کٹس فراہم کرے ایسی سچویشن میں کم ازکم چیک تو کیا جاسکتا ہے کہ بندہ کتنا متاثر ہے ۔۔

ابھی جتنی بھی باتیں ہورہی ہیں وہ صرف اندازے اور علامت کو دیکھ کر کیے جارہے ہیں واثوق سے نہیں کہا جاسکتا ہےکہ اُسے واقعی وائرس لگا ہے ۔
انتظامیہ نے اُسے کوئٹہ شفٹ کردیا ہے شیخ زید ہسپتال کے رپورٹ آنے کے بعد ہی پتہ چلے گا کہ اُسے انفکشن ہے یا کہ کرونا وائرس

Leave A Reply

Your email address will not be published.