بی ایس او پجار مستونگ زون کے دوستوں کاکرونا وائرس سے بچاو کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے آگاہی مہم کے طورپر مستونگ بازار میں پمفلٹ تقسیم
کوئٹہ (امروز نیوز)
مستونگ(نامہ نگار)بی ایس او پجار مستونگ زون کے زیراہتمام زونل صدر ناصربلوچ جنرل سیکرٹری نثاربلوچ ظفراقبال بلوچ شکیل بلوچ رئیس ناصر احمد سارنگزئی خلیل سارنگزئی نبی بخش بلوچ ودیگر نے کرونا وائرس سے بچاو کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے لیے آگاہی مہم کے طورپر مستونگ بازار میں پمفلٹ تقسیم کرتے ہوئے لوگوں کو کورونا وائرس جیسے موذی وباء کے روک تھام اور اس سے نمٹنے کے لیے لوگوں میں معلومات فراہم کرتے ہوئے کہاکہ انسانی صحت اللہ پاک کی بہت بڑی نعمت هے اس کے حفاظت کرنا بھی سنت هے کرونا وائرس ایک عالمی وباء هے اور اس وباء سے اب ہمارے خطہ بھی متاثر ہوکر شدید خطرات میں گرا ہوا هے اس وباء کے روکنے کے لیے عملی اقدامات کرنے چاہیے اس مشکل کے گھڑی میں ہمیں متحد ہوکر اپنے غیور عوام کو کرونا وائرس جیسے موذی وباء سے نجات دلانے میں اپنے تمام تر کوششوں کو اپنے ملت پر صرف کردینے چاہیے تاکہ موذی وباء کو کنٹرول کرنے میں کار امد ثابت ہوسکے کرونا وائرس انسانی زندگیوں کو نگلنے والے اژدھا هے اس موذی وائرس کے خلاف ہمیں اپنے قوم کو بچانے کے لیے گلی کوچوں اور محلوں میں آگاہی دینے کے لیے اپنے تمام تر جہد وجہد کو تیز کرنا چاہیے عوام الناس محکمہ صحت کے احتیاطی تدابیرہوں کو اپناے اور غیر ضروری سفر اور اجتماعات میں جانے سے گریز کرئے اپنے آپ کو اور اپنے مستقبل کے معماروں کو کرونا وائرس جیسے وباء سے محفوظ رکھیں اور اس کٹھن حالات میں بی ایس او پجار اپنے غیور عوام کے مدد میں شانہ بشانہ کھڑے ہیں..