مستونگ میں ڈیری مالکان کو لاک ڈاون کی وجہ سے لاکھوں روپے کا نقصان

0 147

مستونگ(امروز نیوز)

کرونا واہرس سے بچاو کیلیے لاک ڈاون سے ڈیری مالکان شدید مشکلات کا شکار ہوگئے ہیں۔ ڈیری مالکان کو جانوروں کیلیے خوراک اور ادویات کی کمی کا سامنا ہے دوسری جانب دکانیں اور ٹرانسپورٹ بند ہونے کی وجہ سے ڈیری مالکان کے ہزاروں لیٹر دودھ ضاہع ہورہی ہے۔ خوراک اور ادویات نہ ہونے کی وجہ سے قیمتی گائے، بیھنس مررہے ہیں، ایک ڈیری مالک نے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ایک جانور کی قیمت تین سے چار لاکھ ہے۔ جسکے سبب سالوں کی محنت ضاہع ہورہی ہے۔ مزدوروں کی تنخواہ بھی ادا نہیں ہورہی ہے۔ بلوچستان میں دودھ کی کمی کامی ہمیشہ ایک اہم مسلہ رہا ہے۔ حالیہ موذی مرض نے غریب کی معاشی طور پر کمر توڑ دی ہے۔ اگر جلد از جلد حکومت نے ڈیری فارم مالکان کی مالی تعاون نہ کی تو مستونگ سمیت بلوچستان بھر میں کروڑوں روپے کے نقصان کے ساتھ ساتھ ہزاروں نوجوان بے روزگاری کا شکار ہوں گے

Leave A Reply

Your email address will not be published.