کورونا وائرس کی صورتحال، وزیراعظم کا قوم کو پھر اعتماد میں لینے کا فیصلہ

0 127

کوئٹہ (امروز نیوز ویب ڈیسک)

اسلام آباد: ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان پیر کے روز اپنے خطاب میں کرونا وائرس کے صورتحال کے پیش نظر عوام کو اعتماد میں لیں گے۔

دنیا نیوز ذرائع کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر وزیراعظم عمران خان نے قوم کو ایک بار پھر اعتماد میں لینے کا فیصلہ کی ہے۔ وزیراعظم پیر کو قوم کے سامنے تمام صورتحال رکھیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قوم کے سامنے جامع روڈ میپ رکھوں گا۔ مشکل وقت میں لیڈرشپ کا امتحان ہوتا ہے۔ گھبراہٹ میں کئے جانے والے فیصلے درست نہیں ہوتے۔

وزیراعظم نے کہا ہے کہ ہنگامی حالات میں تمام تر ملکی وسائل استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذخیرہ اندوزوں سے کہہ رہا ہوں کہ نرمی سے کہی جانے والی بات مان لیں۔ سختی میں کئے جانے والے فیصلے آپ کے مفاد میں نہیں ہوں گے

Leave A Reply

Your email address will not be published.