مستونگ، گیس ، بجلی کا بحران ، انتظامیہ کی غفلت ،لاپروائی سمجھ سے بالا تر ہے۔نیشنل پارٹی

0 147

کوئٹہ (امروز نیوز)
مستونگ( نامہ نگار)نیشنل پارٹی کے تحصیل صدر نثار احمد مشوانی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ کلی گلقنڈ خوصام کلی اشکنہ حسین آباد سمت دیگر آس پاس کے علاقوں کوکیسکو انتظامیہ مستونگ ملحقہ علاقوں میں بجلی کی جمپر منقطع کرنے سے پورا علاقہ تاریکی میں ڈوب گیا ہے اورایک طرف ان علاقوں میں گیس کا بحران بھی مزید شدت اختیار کر گیا گیس پریشر مکمل طور پر ختم عوام کا کوئی پرسان حال نہیں سوئی سدرن کمپنی کو عوام سے کوئی سروکار نہیں سردی کی ہلی جھلک نے گیس کمپنی کی دعوں کو قلی کھول دی۔ اور دوسری طرف ایس ڈی او واپڈا کی اس ظالمانہ اور غیر قانونی اقدام کے باعث علاقہ  مکینوں کو سخت مشکلات درپیش آنے کے ساتھ  لوگ پانی کی بوند بوند کے لیے ترس رہے ہیں انہوں نےکہا کہ پورے سٹی اور ملحقہ کے تمام گھریلو بجلی صارفین اپنے بجلی بلوں کو ہر مہینہ بروقت جمع کرتے ہیں اگر کسی نے ڈائریکٹ اپنے کنیکشن لگائے ہیں تو ان کے خلاف قانونی کاروائی کر کے مذکورہ بجلی کنکشن منقطع کی جاےنہ کے پورے سٹی آریا کے ساتھ اس طرح کے ناانصافی کبھی برداشت نہیں کیے جائنگے انہوں نے کہا پورے پاکستان میں کرونا وائرس کے وجہ سے ایمرجننسی نافذ هے کرونا وائرس جیسے وباء سے عوام پریشان حال هے اور دوسری طرف کیسکو مستونگ کی غفلت اور لاپروائی سمجھ سے بالاتر هے نا اہل ایس ڈی او عوام کو اس کٹھن حالات میں بجاے کوئی ریلیف دینے کی ان کے بنیادی سہولتوں سے بھی انہے محروم کیا جارہا هے کیسکو مستونگ اپنے ظالمانہ پالیسوں کو ترک کیاجائے بصورت دیگر نیشنل پارٹی عوام کے ساتھ ملکر سخت سے سخت احتجاج کرینگے۔۔۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.