بی ایس او پجار کے تمام ممبران و عہدیدار رضاکارنہ عوام کی بھر پور خدمت کریں۔ زبیر بلوچ
کوئٹہ (امروز نیوز)
بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار کے مرکزی چیرمین زبیر بلوچ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکمران اپنے حد تک مراعات اور عوامی فنڈز کو استعمال کرتے ہے بلوچ عوام کو اس پریشان کن صورتحال میں حکمران اپنے عوام کو بھول گئے ہیں جب صحت کے شعبے میں حالات قابل افسوس ہے ۔ بی ایس او پجار کے تمام ممبران اور عہدیداروں کو ہدایت کی ہے کے وہ رضاکارنہ طور پر عوام کی بھرپور خدمت کرے اور غریب بلوچ عوام کی آواز بنے ، عوام میں اس عالمی وبا اور اس کے پہلنے کے وجوہات کے بارے میں لوگوں کو آگائی دے بیان میں مذید کہا گیا ہے کہ گمشدہ افراد کا مسلہ ایک گھمبیر مسلہ ہے جو روز بروز سنگین روخ اختیار کررہا ہے وفاقی پالسیوں نے ہمیشہ بلوچستان کے لیے پریشان کن اور سخت حالات پیدا کیے انسانی ہمدردی کے بنیاد پہ گمشدہ افراد کو بھی رہا کیا جائے۔